لندن:نواحی علاقے والتھم اسٹو میں اٹھارہ سالہ پاکستانی نوجوان حسین چوہدری کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیاگیا، ان پر چاقو سے حملہ کیاگیا۔ دو نوجوان ڈیزائنر جیکٹ خریدنے کے بہانے آئے اور ڈکیتی کی کوشش کی، حسین پر چاقو کے وار کئے اور وہ اپنی والدہ کی بانہوں میں دم توڑ گیا۔
حسین سویس یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہا تھا اور آمدن کیلئے فیملی کے ساتھ مل کر آن لائن ڈیزائنر جیکٹس فروخت کرتا تھا، چاقو کے وار کرنے والے دونوں نوجوان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔
(255)