اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ملک میں نئے انتخابات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملک کو لوٹنے والوں کے ساتھ سمجھوتہ کرکے نہیں چل سکتے، ہمیں عوامی حمایت حاصل ہے، نئے انتخابات سمیت سارے آپشنز مدِنظر رکھنا پڑیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ کا مقصد عوامی مفاد نہیں این آر او کا حصول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نہ پہلے دباؤ قبول کیا اور نہ آئندہ کسی دباؤ میں آؤں گا، یاد رکھیں ہم اقتدار کے لیے نہیں، نظام کی تبدیلی کے لیے آئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک کو لوٹنے والوں کے ساتھ سمجھوتہ کرکے نہیں چل سکتے، ہمیں نئے انتخابات سمیت سارے آپشنز مدِنظر رکھنا پڑیں گے۔
(1)