لندن: لارڈ نذیر کو برطانوی عدالت نے تمام الزامات سے باعزت بری کر دیا۔ برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے پہلے تاحیات مسلمان رکن لارڈ نذیر احمد کو برطانیہ کی عدالت شیفلیڈ کراؤن کورٹ نے ان پر لگائے گئے تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ لارڈ نذیر احمد چوہدری نے گزشتہ برس بڑے کرب میں گزارے۔ جب ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ مگر گھبرانے کی بجائے صبر و تحمل کے ساتھ ان الزامات کا عدالت میں جا کر سامنا کیا۔ لارڈ نذیر نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو تسلیم نہیں کیا۔ امسال 2021ء میں جنوری میں عدالت میں شروع ہونے والے مقدمہ کی سماعت کے بعد فروری کے مختصراور اب مارچ میں تفصیلی فیصلہ میں باعزت بری کر دیا گیا ہے۔ جج نے اس مقدمہ کی سماعت 22 فروری کو روک دی تھی۔ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کے بہت سے سربراہوں نے انہیں مبارکبادیں پیش کی۔ان پر لگائے جانے والے الزامات سے انکی شہرت کو داغدار کرنے اور نیک نامی کو بٹہ لگانے کی کوشش کی گئی۔انہیں نفسیاتی طور پر شدید اضطراب، پریشانی اور ذہنی کوفت پہنچی۔ جبکہ صحت متاثر ہوئی۔ان پر ایک سازش کے تحت الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ہاؤس آف لارڈز کے سابق رکن لارڈ احمد آف رادھرم پر لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے۔ انہیں برطانوی عدالت سے اپنے لیے انصاف کی امید تھی۔ جو کہ پوری ہوئی۔ جو کہ حق اور سچ کی فتح تھی۔

(23)

لارڈ نذیر کو برطانوی عدالت نے تمام الزامات سے باعزت بری کر دیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>