کہوٹہ:خطہ پوٹھوہار کے مشہور شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی اور ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت مختار احمد کلیامی کا پوٹھوہاری ثقافت کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ہے راجہ عمران ضمیر جنجوعہ شعر خوانی کے ذریعے لوگوں کو اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی جانب مائل کرنے کی کوشش کر تے رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اصغر حسین کیانی کے زیر اہتمام محفل شعر خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں محبتوں بھرا مقابلہ شان پوٹھوہار حاجی غلام رسول عباسی اور فخر پوٹھوہار اسد عباسی کے مابین ہوا پروگرام کے مہانان گرامی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ صدر پریس کلب کہوٹہ، ممتاز کاروباری شخصیت مختار احمد کلیامی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ، تھے مہمانان گرامی نے راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، مختار احمد کلیامی اورکبیر جنجوعہ نے اس موقع پر کہا کہ حاجی غلام رسول عباسی نہ صرف خطہ پوٹھوہار بلکہ پاکستان بھر اور بیرون ممالک بسے پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں جبکہ مختار احمد کلیامی نہ صرف پوٹھوہار ثقافت بلکہ مذہبی ھوالے سے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔
حاجی غلام رسول عباسی کے سینکڑوں کی تعداد میں ایسے شاگرد موجود ہیں جو خطہ پوٹھوہار کی ثقافت اور ادبی میدان میں آنے والی نسلوں کے لیے ایک مشعل راہ ہیں پروگرام کو نظرین اور حاضرین نے بہت سراہا جبکہ اس محفل کا انعقاد کے پی ایم سی اور بلال ٹینٹ سروس کلیامی شوک لاری اڈہ کے اشتراق سے کیا گیا آخر میں ممتاز مذہبی شخصیت مختار احمد کلیامی اور پیر سیدعامر سعید شاہ نے مہمانان گرامی اور حاضرین کو خوبصورت انگوٹھیاں پیش کیں۔
(53)