آل پاکستا ن کھتیل ہون کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کی جیت فیضان عباسی کلب کہوٹہ کے نام

کہوٹہ:آل پاکستا ن کھتیل ہون کرکٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیر فائنل مقابلے کے بعد فیضان عباسی کلب کہوٹہ نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں سخی سبزواری کلب کہوٹہ دلچسپ مقابلے کے بعد شکست کھا گئی۔ مہمان خصوصی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اورنائب صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی راجہ تیمور اختر نے ونر اور رنر ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔

جبکہ اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ کے فرزند راجہ خاور اشتیاق آف کینیڈا،ایم ذوالفقار ستی، راجہ توقیر شبیر، سنیئر صحافی ساجد جنجوعہ،راجہ اشعر زر اور دیگر سینکڑوں نوجوانوں شہریوں نے ٹورنامنٹ میچ دیکھا اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے چکوال، فیصل آباد،پشاور اور دیگر اضلاع سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ونر ٹیم کو ایک لاکھ روپے کیش پرائز اور ٹرافی جبکہ رنراپ ٹیم کو تیس ہزار روپے نقد انعام کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کئےگئے۔

(27)

آل پاکستا ن کھتیل ہون کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کی جیت فیضان عباسی کلب کہوٹہ کے نام

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>