گوجرخان:ایک طویل عرصہ تک پوٹھواری شعر خوانی کے سٹیج کی رونق رہنے والے ہر دلعزیز انسان راجہ یعقوب شیدائی سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے ماہندر گوجر خان میں سپرد خاک کر دیئے گئے ان کی وفات پر خطہ پوٹھوار سمیت آزاد کشمیر کے علمی وادبی حلقے گہری اداسی میں ڈوب گئےراجہ یعقوب شیدائی گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے نماز جنازہ آج ماہندر گوجرخان میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا،ان کی نماز جنازہ میں پوٹھواری شعر خوانوں،شاعرا کرام اور علمی وادبی شخصیات کے علاوہ تمام شبہ زندگی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،انجمن کشمیر پوٹھوار ادبی سنگت کے بانی وبابائے ادب ماسٹر سید نسیم کوکب صاحب نے راجہ یعقوب شیدائی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یادوں کے گہرے نقوش چھوڑے ہیں جنہیں تا دیر یاد رکھا جائے گا،ممتاز شعر خوان راجہ عابد حسین،حاجی غلام رسول عباسی، راجہ فیاض یوکے راجہ حفیظ بابر،شوکت محمود برقی،سید منظور رامش سمیت بہت سی علمی وادبی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کی دعا کی ہے
(126)