کہوٹہ:پریس کلب کہوٹہ کی نشاندہی اور کاوشیں رنگ لے آئیں تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف راجہ خورشید ستی کا فوری ایکشن ٹی بی ایس کو مکمل فعال کر دیا گیا محکمہ سوئی سدرن گیس کے اعلیٰ افسران اور راجہ خورشید ستی کا ٹی بی ایس کا افتتاح عوام علاقہ نے شاندار استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق کئی سالوں سے کہوٹہ شہر اور گردونواح میں گیس پریشر کا شدید مسئلہ تھا جس پر تحصیل صدر راجہ خورشید ستی اور ایم این اے صداقت عل عباسی کی خصوصی کاوشوں سے پنجاڑ چوک کے قریب ٹی بی ایس لگایا اور دونوں اطراف سے آنے والے گیس پائپ لائن کو ملا دیا گیا جسکی وجہ سے دوھپری، پلنگڑی، بحریہ ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، عظیم ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں گیس پریشر کا مسئلہ حل ہو گیا۔
ٹی بی ایس کے افتتاح کے موقع پر جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین، راہنما پی ٹی آئی راجہ مجیب اللہ ستی،سابق صدر یوتھ ونگ، سردار ارشد مجید، سیکرٹری اطلاعات تضرف ستی، یوتھ ونگ کے راہنما ناصر نذیر ستی، ولید کیانی، تنویر ستی، طاہر ستی اور عوام علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے جبکہ محکمہ گیس کے سعد محمد انجینئر، گلتاسب ڈسٹری بوشن آفیسر اور دیگر عملہ بھی موجود تھا جنہوں نے بریفنگ دی اس موقع پر عوام علاقہ نے راجہ خورشید ستی کی طرف سے ٹی بی ایس لگوانے اور دیگر مسائل حل کرنے پر انکو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ راجہ خورشید ستی نے صدر راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ اورانکی پوری ٹیم کو مثبت انداز میں مسائل اجاگر کرنے پر تعریف کی جبکہ آخر میں دعا حافظ اشتیاق نے کروائی اور افتتاح کیا گیا۔
(27)