مظفرآباد:آزادکشمیر پولیس میں اصلاحات کے نتائج آنا شروع ہو گئے،ریاستی تاریخ میں پہلی بار چوروں اور راہزنوں سے برآمد کردہ مال مسروقہ پولیس اور انتظامیہ نے بڑی تقریب میں اصل مالکان کے حوالے کردیا۔اس سلسلہ میں سٹی پولیس سٹیشن مظفرآباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمانان خصوصی کمشنرمظفرآباد ڈویثرن محترمہ تہذیب النساءاور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس راجہ شہریار سکندرتھے۔جنہوں نے ایس ایچ او سٹی پولیس سٹیشن راشد حبیب مسعودی اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے انکی احسن کارکردگی کو سراہا۔تقریب سے کمشنرمظفرآباد ڈویثرن محترمہ تہذیب النسائ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس راجہ شہریار سکندر ،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عبدالحمید کیانی، سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد سردار یاسین بیگ،صدر سینٹرل پریس کلب سجادقیوم میر ،صدرسینٹرل بارناصر مسعود مغل،صدر انجمن تاجران شوکت نواز میر نے خطاب کیا جبکہ تقریب میںسیاسی وسماجی شخصیات سمیت میڈیا ،وکلاءاور سول سوسایٹی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔
اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویثرن اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نے چوروں سے برآمد کی گئی قریباً ایک کروڑ روپے کی 7 گاڑیاں، 13 موٹر سائیکل،1 رکشہ،لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل فون اور نقدی اصل مالکان کے حوالے کی جو 10 چور گینگز سے برآمد ہکی گئی تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنرمظفرآباد ڈویثرن محترمہ تہذیب النساءنے کہا کہ ایس ایچ او راشد حبیب کی کارکردگی پورے آزادکشمیر کی پولیس کے لئے باعث فخر ہے ۔ انہوں نے ہمیشہ اعلیٰ خدمات سرانجام دیں اور کووڈ 19 کے دوران سٹی پولیس سمیت پورے آزادکشمیر کی پولیس کا کردار سب سے اہم رہا ،آج کی اس پروقار تقریب کے انعقاد اور عوام کو انکی اشیا واپس لوٹانے پر سٹی پولیس اور ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پولیس چوریوں کے کیسز کو رجسٹرڈ ہی نہیں کرتی تھی مگر آج پولیس نہ صرف کیس رجسٹرڈ کرتی ہے بلکہ کم وقت میں برآمدگیاں کرکے ملزمان کو پکڑ رہی ہے جو کہ ایک خوش آئند امر ہے۔
آزادکشمیر پولیس کے پاس پاکستان کی پولیس کے مقابلے میں نفری،اسلحہ اور جدید آلات کی کمی ہے ،فرانزک لیب نہ ہونے سے بھی مشکلات ہیں مگر جلد آزادکشمیر میں ارجہ کے مقام پرفرازنزک لیب قایم ہونے جارہی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین محسود فرانزک لیب اور پولیس کو جدید خطوط پر استورا کرنے کے لئے کردار ادا کررہے ہیں۔ تاجران سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے بھی پیش رفت ہوگی، تاہم ہماری پولیس نے کم وسائل میںملک بھر کی پولیس سے بہتر خدمات سر انجام دیں جس میں عوام کا تعاون بھی شامل ہے کمیونٹی پولیسنگ ہمارے معاشرے میں پہلے سے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو انتظامیہ دست وبازو سمجھتی ہے جو حادثات،آفات سماوی ، قبضے چھڑوانے، احتجاجی مظاہروں ،پروٹوکول سمیت ہر وقت ہر گھڑی ساتھ رکھتی ہے اور یہ لوگ فرنٹ لائن پر رہ کر کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈی آئی جی راجہ شہریار سکندر نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج پولیس کا مثبت چہرہ سب پر عیاں ہورہا ہے۔
سٹی ایس ایچ او راشد حبیب کو شاباش دیتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے کہا کہ سٹی پولیس نے ان خبروں کو غلط ثابت کردیا کہ مظفرآباد لیاری بن گیا آج مجرم گرفتار اور جرائم کم ترین سطح پر آگئے ہیں سٹی ایس ایچ او ایک دیانتدار اور پروفیشنل افیسر ہیں جن کی محنت سے شہر سے جرایم کم اور مال مسروقہ عوام تک واپس پہنچ رہا ہے ایس ایچ او راجہ ذاہد عمر خان کی وجہ سے پولیس کا مورال بلند ہوا ہے انکو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،دیگر ایس ایچ اوز کی کارکردگی بھی مثالی ہے۔ جلد پولیس کی مزید بہتری کے لئے صحافیوں اور وکلا و سول سوسائٹی سے نشستیں کریں گے۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی نے خطاب میں کہا کہ راشد حبیب کی وجہ سے آج پہلی بار ایسی مثالی تقریب دیکھی ہے ایس ایچ او سٹی پروفیشنل ہونے کے ساتھ کوئیک رسپانس دینے والے افیسر ہیں دیگر ایس ایچ اوز بھی بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ماضی میں کسی کی گاڑی یا موٹر سائیکل چوری ہوجاتا تو وہ اسے ہمیشہ کے لیے بھول جاتا کہ اب نہیں مل سکتا مگر ہماری پولیس نے یہ نظریہ بدل کردکھایا ہے جس پر شاباش پیش کرتا ہوں۔آزادکشمیر پر امن علاقہ ہے جہاں کبھی کسی سیاح کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جس پر میں نیلم تا بھمبر سارے عوام کا شکر گزار ہوں۔ ایس ایس پی یاسین بیگ نے کہا کہ راشد حبیب کو شاباش اور مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پورے سٹی تھانہ کی ٹیم کو جنھوں نے رات دن ایک کرکے مجرمان کومختلف مقامات حتی کہ ایک کار چور کو تتہ پانی سے پکڑ کرلیا ۔ ہماری پولیس بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے دہشت گردی،قتل،ڈکیتوں کے تمام مجرم گرفتار کرکے کیس چالان کئے گئے ہیں ۔
(64)