لندن:ای گیٹس میں فنی خرابی کے باعث مانچسٹر، برمنگھم اور لندن سمیت متعدد ایئرپورٹس پر مسافروں کو مشکلات کاسامنا رہا۔ ہوائی اڈوں پر مسافروں کی لمبی لمبی قطار نظرآئیں۔
ای کیٹس کی خرابی کے باعث 25 اپریل کو پاسپورٹ کنٹرول پر بڑی قطاریں لگ گئیں۔ برطانیہ بھر میں اس مسئلے کی اطلاع سب سے پہلے ایڈنبرا ہوائی اڈے نے دی تھی۔
برمنگھم ایئرپورٹ، مانچسٹر ایئرپورٹ، ہیتھرو ایئرپورٹ، لندن گیٹ وِک، لندن لوٹن اور اسٹینسٹڈ بھی ان بڑے ہوائی اڈوں میں شامل تھے جنہیں بڑھتی ہوئی قطاروں کا سامنا رہا۔ کچھ جگہوں پر فزیکل بارڈر فورس کے افسران کو تبدیل کیا گیا ہے ۔
ہوم آفس کے ترجمان نے کہا کہ ایک تکنیکی مسئلے نے پورے ملک میں ای گیٹس کو متاثر کیا۔ اس مسئلے کی جلد نشاندہی کی گئی اور اب اسے حل کر لیا گیا ہے۔
(0)