تھانہ روات کےعلاقہ میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل پرسوارمیاں بیوی جاں بحق

روات: تھانہ روات کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں میاں بیوی جاں بحق اوران کاپانچ سالہ بیٹازخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا38سالہ اے ایس آئی سعدخالد اپنی اہلیہ 35سالہ عنبرین اورپانچ سالہ بیٹے عثمان کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہا تھاکہ چک بیلی کے قریب ایک وین نے انہیں ٹکرماردی جس سے سعدخالدموقع پرہی جاں بحق ہوگیا جب کہ انکی اہلیہ اوربیٹاشدیدزخمی ہوگئے ریسکیو1122نے انہیں ہسپتال منتقل کیا جہاں انکی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی ۔اے ایس آئی عمرنے بتایاکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والاسعدخالدآرمی کاملازم تھا جوڈیپوٹیشن پراے این ایف میں خدمات سرانجام دے رہاتھا۔

(105)

تھانہ روات کےعلاقہ میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل پرسوارمیاں بیوی جاں بحق

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>