گوجرخان: جاتلی کے علاقے للیال شریف میں گھریلو تنازعہ پر سگے چچا نے بھتیجے کو قتل کر دیا۔
واقعہ بروز ہفتہ کی صبح للیال شریف میں پیش آیا۔ منصور شیراز کو پشت سے 12 بورسے گولی ماری گئی۔
جسے زخمی حالت میں بی ایچ یو دولتالہ پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ گوجر خان پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
(0)