مندرہ/گوجرخان:تھانہ مندرہ کے علاقہ میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار 3 ملزمان کی گرفتار ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ،ملزمان کی فائرنگ کے دوران گرفتار ملزم مزمل شاہ زخمی،زخمی ڈاکو کو ہسپتال پہنچایا گیا جو دم توڑ گیا۔
پولیس موبائل کو بھی فائر لگے تاہم پولیس پارٹی محفوظ رہی،فائرنگ کرنے والے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گئے،گرفتارملزم مزمل کو ڈکیتی اوراقدام قتل کے مقدمات میں برآمد گی کے لیے لے جایا جارہا تھا۔
فرارڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کیے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران 1موٹرسائیکل بھی برآمد ہوا، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
(0)