لندن: المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام کشمیر سمیت پاکستان بھر میں 2021ء فری آئی کیمپ مہم کی ابتدا جہلم سے ہوگی۔ اس مہم کا پہلا کیمپ 13-14 فروری کو منعقد کیا جائے گا۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ یہ مہم فروری سے شروع ہوکراپریل تک جاری رہے گی جس میں کشمیر سمیت پاکستان بھرمیں 20 شہروں میں فری آئی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں ضرورت مند اور مستحق مریضوں کے لئے آنکھوں کا معائنہ، ادویات، لیبارٹری ٹیسٹ بلڈ ٹیسٹ، شوگر، ہیپا ٹائٹس، ایڈز سمیت دیگر معائنہ جات، آپریشن اور لینز کی سہولیات مفت مہیا ہوں گی۔
آئی کیمپوں کے دوران مریضوں اور لواحقین کو کھانا بھی فری دیا جاتا ہے۔ کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی ہو گی۔ المصطفیٰ کے جاری شیڈول کے مطابق آئی کیمپ جن شہروں میں لگیں گے ان میں جہلم‘ گوجرخان‘ سرگودھا‘ میرپور‘ لاشاریاں‘ منیاندہ کلرسیداں‘ ماموں کانجن‘ اٹک‘ صوابی‘ خوشاب‘ پنڈی بھٹیاں‘ کامونکی‘ جنڈیالی بنگلہ میاں چنوں‘ ڈڈیال‘ چکسواری‘ سرائے عالمگیر‘ لیہ‘ اوکاڑہ اور فورٹ عباس شامل ہیں۔ فری آئی کیمپوں کی اس مہم میں پاکستان کے مایہ ناز ڈاکٹرز‘ سرجنز اپنی خدمات مہیا کریں گے۔
(24)