گوجرخان:گوجرخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سگے بھانجے کو قتل اور بہن کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد عقاب کے نام سے ہوئی ،سفاک ملزم نے کلہاڑیوں کے وار کر کے بھانجے صائم کو قتل اور نگہت بی بی کو زخمی کیا۔
ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو رنجش پر پیش آیا، واقعہ کی اطلاع پر گوجرخان پولیس فوری موقعہ پر پہنچی، مقدمہ درج کر کے ملزم عقاب کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔
(0)