گھریلو تنازعے پر بڑھے بھائی نے فائر کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا

کہوٹہ:خون سفید ہو گیا،گھریلو تنازعے بڑھے بھائی نے فائر کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا،پوسٹ مارٹم کے نعش ورثاء کے حوالے نمازئے جنازہ میں بڑھی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

تفصیل کے مطابق گذشتہ روزیوسی ہوتھلہ کے رہائشی محمد بنارس کے بڑھے بیٹے محمد واجد ولد محمد بنارس نے گھریلو تنازعے پر فائر کے اپنے حقیقی چھوٹے بھائی محمد آصف ولد محمد بنارس عمر 32سال کوقتل کردیا۔

مقتول کو فائر سیدھا چھاتی پر لگا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی ،نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو کہوٹہ لایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

مرحوم کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ہوتھلہ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان،ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود،سید نذابت نقوی ٹٹھی سیداں،راجہ مدثر ہوتھلہ،نمبر دار ملک قمرا لزمان سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

(0)

گھریلو تنازعے پر بڑھے بھائی نے فائر کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>