اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم 511غیرملکی زیرحراست

راولپنڈی:اسلام آباد پولیس نے دارالحکومت میں غیرقانونی طور پرمقیم 511 غیرملکیوں کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، اس ضمن میں اب تک 1172 افراد کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی ہے اور ان میں 511 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف 69 مقدمات درج کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے۔

تمام مقیم غیر ملکیوں کی جیو ٹیکنگ مکمل کرلی گئی ہے اور سرکاری زمین پر تجاوزات کرکے غیرملکیوں کی قائم کی گئی آبادیوں میں آگاہی پیغامات نشر کئے جارہے ہیں،جنہیں اگلے 48 گھنٹوں میں رضاکارانہ طور پر مختص شدہ کیمپوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

(1)

اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم 511غیرملکی زیرحراست

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>