اسلام آباد:راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ، سٹریٹ کرائم ، نقب زنی ، چوری ، خیانت مجرمانہ ، فراڈ اور چیک ڈس آنر کے 130مقدمات میں شہریوں کو نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ء کے علاوہ 5گاڑیوں ،38موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ۔
دو موٹر سائیکل اور دو درجن سے زائدموبائل فون چھین لئے گئے ۔ تھانہ کھنہ کے علاقے میں ریان عارف سے موبائل چھینتے ہوئے مزاحمت پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔
اس سے فون، پرس جس میں شناختی کارڈ ،بنک کارڈ اور چالیس ہزار روپے نقدی تھی چھین کر چلتے بنے ۔
تھانہ ترنول کے علاقے جی پندرہ مرکز میں محمد اخلاق کی جیولری شاپ سےچار مسلح افراد شاپنگ کے بہانے 50لاکھ روپے مالیت کا 25تولے سونا اور لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر چلتے بنے ۔
(0)