کہوٹہ پولیس نے 24گھنٹوں کے اندر 3ڈکیت دھر لیے

کہوٹہ:پولیس تھانہ کہوٹہ کی شاندار کاکردگی 24گھنٹوں کے اندر ڈکیتی کرنے والے 3ڈکیت کہوٹہ پولیس نے دھر لیے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقے لہتراڑ روڈ پر گاؤں سنگ کے قریب ڈاکوؤں نے سوزوکی ڈرائیور اور مسافروں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا جس پر کہوٹہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ۔

ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی ہدایت پر اے ایس آئی رستم علی اور ٹیم نے جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 24 گھنٹے میں تینوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔

عوام کی طرف سے پولیس تھانہ کہوٹہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

(0)

کہوٹہ پولیس نے 24گھنٹوں کے اندر 3ڈکیت دھر لیے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>