مطالبات نہ ماننے پر راولپنڈی رنگ روڈ کے متاثرین نے جی ٹی روڈ بند کرنیکی دھمکی دیدی

راولپنڈی: راولپنڈی رنگ روڈ مطالبات نہ ماننے پر متاثرین نے جی ٹی روڈ بند کرنے کی دھمکی دے دی ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سمیت متاثرین رنگ روڈ ندیم ملک،محمد نثار ملک، سید باقر حسین شاہ،امجدپرویز،محمد آصف بٹ،چوہدری سیف اللہ،غلام علی،محمد عثمان، محمد راشد، احسان اللہ، عبدالرحیم، عبدالمنان،عبداللہ،عابد علی نے راولپنڈی انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہم کسی صورت میں بھی موجودہ نقشہ اور اس ظالمانہ معاوضے کے عوض رنگ روڈ نہیں بننے دیں گے موجودہ منظور شدہ نقشے پر اہلیان علاقہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ نقشہ کی منظوری کچھ بااثر لوگوں کے مفادات کو پیش نظر رکھ کی گئی جبکہ مقامی لوگوں کو بالکل اعتماد میں نہیں لیا گیا اور غیر ضروری طور پر لوگوں کی قیمتی جائیدادوں اور مکانوں کو شامل کر کے نہ صرف لوگوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا بلکہ اس وجہ سے رنگ روڈ کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا یونین کونسل بگا شیخاں کے مقیم ملک ندیم ملک نثار کا کہنا تھا کہ سروے کرتے وقت مقامی افراد سے قطعی طور رابطہ نہیں کیا گیامقامی فلاحی تنظیم دوست کمیٹی کے ذمہ داران راجہ جاوید سید فیاض گیلانی اور چوہدری جاوید نے بتایا کہ رنگ روڈ کی قیمتیں اونٹ کے منہ میں زیرہ بھی نہیں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء چوہدری پرویز نےکہا پی ٹی آئی عوام کی اساس جماعت ہے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے دوسری جانب شوکت کیانی ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ جھوٹی تسلی دے رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اگر اس کا سروے دوبارہ نہ کیا گیا اور قیمتوں کا دوبارہ تعین نہ ہوا تو شدید احتجاج کیا جائے گااس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر صدر مہر غلام عباس سے بارہا رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہو سکا متاثرین نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جمعرات تک ان کے مطالبات کو نہ مانا گیا تو رنگ روڈ کی جگہ ٹی چوک روات اور سنگجانی انٹرچینج پر دھرنا دیں گے۔

(53)

مطالبات نہ ماننے پر راولپنڈی رنگ روڈ کے متاثرین نے جی ٹی روڈ بند کرنیکی دھمکی دیدی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>