بولٹن (ابرار حسین) برطانیہ کے معروف و سینئر صحافی سید احمد نظامی کے انتقال پر کمیونٹی کے رہنما ئوں و مختلف شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم نے پسماندگان میں تین بیٹے، ایک بیٹی اور دوست، احباب کا ایک وسیع حلقہ سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا تھے۔
جس کے باعث گزشتہ چند ہفتوں سے کرسٹی اسپتال مانچسٹر میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی سر توڑ کوشش کی، مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم1989ء کی دہا ئی میں برطانیہ آ ئے۔ ابتدائی عرصہ سلائو میں گزارا اور بعدازاں مانچسٹر کے قریبی ٹا ئون بری میں مکمل سکونت اختیار کرلی مرحوم کا آبا ئی تعلق اوکاڑہ پاکستان سے تھا اور لاہور کے ڈاکٹر اشرف نظامی اور اکرم نظامی کے بڑے بھا ئی تھے۔ مرحوم برطانیہ آنے سے قبل جنگ کراچی سے بھی منسلک رہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ بری کے مقامی قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ خضر امجد کے امام مولانا محمد یوسف نے پڑھا ئی۔ جس میں بری سمیت مانچسٹر، بولٹن، اولڈہم سے کمیونٹی رہنمائوں کی چیدہ چیدہ شخصیات کے علاوہ صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کو بری کے قبرستان میں ہی تدفین کردی گئی۔ مرحوم کے انتقال پر نارتھ ویسٹ کے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنما ئوں نے گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہو ئے کہا کہ مرحوم پاکستان پریس کلب انٹر نیشنل مانچسٹر کے سرپرست اعلیٰ ہونے کے علاوہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے ہمت دے۔تعزیت کرنے والوں میں اراکین پارلیمنٹ یاسمین قریشی، راجہ افضل خان، ہا ئوس آف لارڈ کے سابق رکن لارڈ نذیر احمد، کنزرویٹو مسلم فورم نارتھ ویسٹ کے چیئرمین راجہ محمد ادریس، بولٹن کونسل کے کونسلرز چوہدری اختر زمان، راجہ محمد اقبال، راجہ محمد ایوب، راجہ خرم ر ئوف، مدثر دین پی پی پی گریٹر مانچسٹر اور یارکشائر کے صدر حاجی گلزار خان، افسر اللہ مغل، چوہدری ندیم اقبال اسماعیل۔
راجہ جلیل الرحمن، چوہدری بشیر رٹوی، راجہ فضل مجدد، راجہ محمد شفی پوتا، شیخ غلام شبیر حسین، راجہ افتخار احمد ایڈووکیٹ، چوہدری غلام سرور اشرف، محمد ضمیر، شاہین بٹ، سہیل ہاشمی، محمد نجیب ذوالفقار علی مہر، سابق لارڈ میئر نعیم الحسن، جبران سونی، چوہدری محمد سعید، حاجی عبدالغفار، ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر راشد حبیب، پرویز فتح، لالہ محمد یونس، علامہ عظیم جی، طلعت گوندل، محبوب بٹ، طارق لودھی، شیخ ظفر تنویر، شیخ شفقت نذیر، شکیل اسلام، شہزاد علی، راجہ شہزاد بری، خورشید حمید، طاہر انعام شیخ، خالد جونوی، شہباز سرور، قاری محمد خان، قاری جاوید اختر، ہارون مرزا، مصطفیٰ مغل، عبید مغل، رجاسب مغل، زاہد انور مرزا، شفقت مرزا شفیلڈ، لیاقت ملک، امجد ملک، مقبول ملک، ممتاز چشتی اور پاکستان سے تعزیت کرنیو الوں میں پی پی پی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم اور سیکرٹری انور رضا اور دیگر شامل ہیں۔
(39)