مقبوضہ وادی میں 550روز بعدانٹرنٹ کی بحالی

سرینگر// بھارتی سرکار کی طرف سے جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں550روز بعد تیز رفتار4جی انٹرنیٹ سروس بحال کرنیکا اعلان کردیا گیا ہے۔فور جی انٹر نیٹ سروس سمیت ہر طرح کی مواصلاتی خدمات18ماہ قبل، اُس وقت معطل کی گئیں تھیں جب 5اگست 2019کو 370منسوخ کرکے جموں کشمیر کو تقسیم کیا گیا اور یوٹی بنایا گیا۔حکومتی ترجمان روہت کنسل نے جمعہ کو اس سلسلے میں سماجی رابطہ گاہ پر اس کی اطلاع فراہم کرتے ہوئے تحریر کیا’’تمام جموں کشمیر میں4جی موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کی جارہی ہیں‘‘۔ اس سے قبل فور جی انٹر نیٹ سروس کی بدستور بندش کے سلسلے میں آخری سرکاری ہدایت نامہ22جنوری2021 کو جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ جموں کشمیر میں6 فروری تک4جی انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ پچھلے 18ماہ میں اس طرح کے 18آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔شام دیر گئے پرنسپل سیکریٹری داخلہ شالین کابرا نے اس سلسلے میں با ضابطہ طور پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔’’ سپریم کورٹ کی ہدایت پرتشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کے 4فروری کو منعقدہ چھٹی میٹنگ کے دوران کئے گئے مشورے اور مجموعی طور پر سکیورٹی منظرنامے کا بغور جائزہ لینے کے بعد ، میں محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری(مواصلات کے عارضی معطلی کے قاعدہ 2 شق(1) کے تحت مجاز اتھارٹی سروسز (پبلک ایمرجنسی یا پبلک سیفٹی) رولز ، 2017 ، اس کے تحت موبائل ڈیٹا سروسز اور فکسڈ لائن انٹرنیٹ پر عائد پابندیوں کو کالعدم قرار دیتا ہوں۔ پرنسپل سکریٹری کی طرف سے جاری کردہ ایک آرڈر میں لکھا گیا ہے کہ پہلے سے پیشگی ادائیگی(پری پیڈ)سم کارڈ ہولڈرز کو پوسٹ پیڈ کنکشن کے لاگو ہونے والے اصولوں کے مطابق تصدیق کے بعد ہی انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے جموں اور کشمیر زونوں کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے دائرہ اختیار والے علاقوں میں فوری طور پر اس حکم کی تعمیل کو یقینی بنائے،جبکہ وہ پابندیوں کو ختم کرنے کے اثرات پر بھی قریبی نگرانی کریں گے‘‘۔یاد رہے کہ5اگست 2029کو مرکزی حکومت کی جانب سے جموں کشمیر آئین کی تخصیص اور تقسیم کا اعلان کرنے سے قبل 4اور5اگست کی درمیانی شب جموں کشمیر میں تمام مواصلاتی نظام منقطع کیا گیا۔جس کے بعد اگر چہ مرحلہ وار بنیادوں پر مواصلاتی نظام کو بحال کیا گیا تاہم4جی انٹرنیٹ مسلسل بند رہا۔اس دوران حکام نے18ایسے حکم نامے جاری کئے جن میں4جی موبائل انٹرنیٹ بندشوں کے جاری رہنے کے اعلانات کئے گئ

(48)

مقبوضہ وادی میں 550روز بعدانٹرنٹ کی بحالی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>