یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں راجہ ،وحید قاسم کی زیر صدرات کنونشن  ممبر اسمبلی صداقت عباسی کا خطاب،راجہ حفیظ بابر نے ترانہ پیش کیا

روات(راجہ عاصم) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں کنونشن و محفل شعر خوانی فخرے پوٹھوار راجہ وحید قاسم کی زیر صدرات ڈیرہ وحید قاسم چک بیلی روڈ میرا بھر تھہ میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی جناب صداقت عباسی ممبر قومی اسمبلی تھے

تقریب میں نظامت کے فرائض معروف شاعر راجہ نثار یاور نے ادا کئیے

ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر اور پاکستان کے عوام مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں انہیں جدا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک نہ ایک دن کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنا ہوگا۔ اس موقع پر دیگر افراد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ممتاز شعر خوان راجہ حفیظ بابر نے کہا کہ کشمیری قوم کو اس بات کا حق ملنا چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ انہوں نے اس موقع پر ترانہ بھی پیش کیا آخر میں پوٹھواری شعر خوانی بھی ہوئی جس میں ملک منیر اور راجہ اسرار نے اپنے فن کا مظاہرہ کی

(92)

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں راجہ ،وحید قاسم کی زیر صدرات کنونشن ممبر اسمبلی صداقت عباسی کا خطاب،راجہ حفیظ بابر نے ترانہ پیش کیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>