ڈڈیال آذاد کشمیر: ہیڈ کوارٹر ہسپتال صحت ہیلتھ کارڈ ملنا شروع ہمراہ اصل شناختی کارڈ پیڈ کواٹر ہسپتال پہنچیں انتظامیہ و انچارج صحت ہیلتھ کارڈ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈڈیال میں قومی صحت کارڈ کے اجراء کے لیئے کیمپ لگادیا گیا ہے ،آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام شہری اپنے خاندان کے صحت کارڈ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال سے صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک وصول کرسکتے ہیں ،جسکے لیئے آپ کو کسی سفارش یا ضرورت نہیں ہے بس صرف آپکے پاس اپنا اوریجنل شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے
تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں ایک ماہ تک یہ کیمپ لگایا جائے گا کیمپ انتظامیہ کے مطابق تحصیل ڈڈیال کے 40 ہزار سے زائد خاندانوں کے کارڈ ہمارے پاس موجود ہیں لیکن ابھی تک انتہائی کم لوگوں نے اپنے کارڈ وصول کیئے ہیں ،لہذا زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچایا جائے کہ وہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال سے اپنے خاندان کو قومی صحت کارڈ وصول کرلی
(23)