متحدہ عرب امارات کا سرمایہ کاروں اور باصلاحیت افراد کو اماراتی شہریت دینے کا اعلان

دوبئی:خلیجی ملک متحدہ عرب امارات میں حکام نے نئی قانونی اصلاحات کا اعلان کیا ہے جن کے تحت اب غیر ملکی افراد کو بھی اماراتی شہریت مل سکے گی۔متحدہ عرب امارات میں لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن آباد ہیں جو اپنے ہنر کی بنا پر یہاں نوکریاں یا کاروبار کر رہے ہیں۔ تاہم غیر ملکی شہریوں کے لیے مستقل رہائش یا شہریت ملنے کا کوئی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ان افراد کو اپنی نوکریاں یا کاروبار ختم ہونے کی صورت میں اپنے ملک لوٹنا پڑتا ہے۔لیکن اب سنیچر کو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ سرمایہ کار، خاص ہنر رکھنے والے افراد اور پیشہ ور لوگوں کو اماراتی شہریت دی جا سکے گی

محمد بن راشد المکتوم نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں ‘سائنسدان، ڈاکٹر، انجینیئر، فنکار اور ان کے خاندان شامل ہوں گے۔‘ٹویٹ میں انھوں نے زور دیا ہے کہ یہ سہولت ٹیلنٹ (خاص صلاحیت) رکھنے والوں کے لیے ہوگی اس کا مقصد ایسے ہنر والے افراد کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے جو ہمارے ترقی کے سفر میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

(41)

متحدہ عرب امارات کا سرمایہ کاروں اور باصلاحیت افراد کو اماراتی شہریت دینے کا اعلان

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>