سکیورٹی گارڈنے سکول کے ہیڈ ماسٹر پر چھری سے حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی

کلرسیداں:سکول کے گیٹ پر کھڑے سکیورٹی گارڈنے سکول کے ہیڈ ماسٹر پر چھری سے حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ چھری چھین کر پولیس کے حوالے کر دی گئی۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پھلینہ کے ہیڈ ماسٹر رضاوینس نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز سکول میں اپنے تدریسی فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ اسی دوران ایک مقامی شخص جس کے ہاتھ میں چھری تھی نے ہیڈ ماسٹر کا پوچھا اور پھر سکول کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جسے گیٹ پر موجود سکیورٹی گارڈنے مزاحمت کر کے روک لیا اور ریسکیو 15 کو اطلاع کر دی ۔

جس پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تا ہم ملزم سے چھری چھین کر تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دی گئی۔

ہیڈ ماسٹر کے مطابق ملزم موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد فیاض مصروف تفتیش ہیں۔

(40)

سکیورٹی گارڈنے سکول کے ہیڈ ماسٹر پر چھری سے حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>