وارڈ نمبر 12ڈھوک گاڑ میں سالے نے بہنوئی کا گلا دبا کر قتل کر دیا

گوجرخان:معمولی گھریلو جھگڑے پر سالے نے بہنوئی کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا،وارڈ نمبر 12 ڈھوک گاڑ کی رہائشی نذر فاطمہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے گوجرخان پولیس کو بتایا کہ اسکا خاوند آفتاب احمد درزیوں کا کام کرتا ہے ،میری نند عاصبہ بی بی اپنے شوہر محمد جاوید اور ایک بیٹے کے ہمراہ ہمارے ہی گھر رہتی ہے۔

آج صبح بلب ٹوٹنے پر میری اور نند کی آپس میں تکرار ہو گئی،اسی اثنا میں اس کے شوہر جاوید نے مداخلت شروع کر دی،جسے میرے شوہر آفتاب احمد نے منع کیا تو جاوید نے اس کے ساتھ بھی لڑائی جھگڑا شروع کر دیا،اور دونوں گتھم گتھا ہو گئے۔

جاوید نے میرے شوہر آفتاب کا گلا دبا کر اسے چارپائی پر گرا دیا اور موقع سے فرار ہوگیا،میرا جیٹھ افتخار احمد،دو، دیور نوید رضا اور عقیل احمد بھی آ گئے اور میرے شوہر کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان لے گئے،جہاں ڈاکٹر نے چیک کرنے کے بعد بتایا کہ یہ مر چکا ہے۔

اپنے باپ کو جاوید کے ہاتھوں قتل ہوتے ہوئے میرے علاوہ میری بیٹیوں محوش آفتاب اور سحرش آفتاب نے بھی دیکھا،دونوں بہنوں نے اپنے والد آفتاب کو محمد جاوید سے چھڑانے کی کوشش بھی کی مگر کامیاب نہ ہوئیں،پولیس تھانہ گوجرخان نے ملزم کی تلاش اور مقدمہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

(40)

وارڈ نمبر 12ڈھوک گاڑ میں سالے نے بہنوئی کا گلا دبا کر قتل کر دیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>