راولپنڈی:ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد نے امریکی سفارت خانہ میں ویزوں کے حصول کے لئے غلط بیانی کرنے والے پانچ ملزموں کو ان کے دوایجنٹوں سمیت گرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی سفارت خانے میں 5 افراد شمرید خان، علی حمزہ، محمد عثمان، زین علی اور عبدالعتیق ویزا انٹرویو کے لئے پیش ہوئے جہاں انہوں نے ویزے کے حصول کے لئے غلط بیانی سے کام لیا ۔
دوران انٹرویو انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایجنٹ امتیاز حسین اور بلال احمد کو امیگریشن کے لئے 40 لاکھ روپے ادا کئے ہیں ،جس کی اطلاع ایف آئی اے کودی گئی جس پر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا۔
(47)