وادی کشمیر میں تازہ برفباری سے روز مرہ کے معمولات متاثر

سرینگر//محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں ہفتہ کی صبح سے تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ تازہ برفباری سے درجہ حرارت میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔حکام کے مطابق برف باری کی وجہ سے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آج کی آنے اور جانے والی تمام پروازوں کے اوقات میں دھیری یا تبدیلی ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ٹنگمرگ میں تقریباً 4 انچ برف جمع ہوئی ہے۔محکمہ کے مطابق سرینگر میں 2 سینٹی میٹر، کپواڑہ میں دو انچ، بارہمولہ میں 2 انچ، گلمرگ میں 3 انچ، گاندربل میں 2 سینٹی میٹر، شوپیان میں 1 سینٹی میٹر اور کولگام میں 1 سینٹی میٹر برف جمع ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ وادی کشمیر میں 22 جنوری کی شام سے برفباری ہو سکتی ہے۔  وادی میں3جنوری کو شدید برفباری ہوئی تھی جس کی وجہ سے معمولات زندگی پوری طرح سے مفلوج ہو کر رہ گئے۔ تین جنوری کے بعد سے وادی میں کم سے کم سے درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہونے سے شدت کی سردی دیکھنے کو ملی۔تب سے ڈل جھیل سمیت کئی آبی ذخائر بدستور منجمد ہیں اور پانی کے نل اور ٹینکوں میں بھی پانی جم گیا ہے

(37)

وادی کشمیر میں تازہ برفباری سے روز مرہ کے معمولات متاثر

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>