کلرسیداں: 9 افراد نے اسلحہ سے مسلح ہو کرگھر میں گھس کر خاتون خانہ اور اس کے بیٹوں کو کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔
صغری بیگم زوجہ فضل حسین نے بتایا کہ میرے دو بیٹے ہیں ہم اپنے گھر میں کام کاج میں مصروف تھے کہ اسی دوران محمد یونس علی اس کے بیٹے شکیل اور نعمان، آصف،علی،شاہ زیب،جمال،فراز،محمد مبین اور شکیل جن کے ہاتھوں میں اسلحہ تھا آ گئے اور ہمیں مارنا شروع کر دیا اور گھر کا سامان اورلکڑی کا دستہ مار کر میرا ہاتھ بھی توڑ دیا۔
ہم نے 15پر کال کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔ملزمان نے جاتے ہوئے 20 ہزار روپے کی رقم بھی چوری کرلی۔
(2)