کلرسیداں:کلر سیداں کے قصبہ دوبیرن میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا تعمیراتی میٹریل چوری کر کے لے گئے ہیں۔
محمد ظہیر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں اپنے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر نئے مکانات تعمیر کر رکھے ہیں جن میں تعمیراتی میٹریل،جنریٹرو دیگر سامان رکھا ہوا تھا،گزشتہ روز دن چار بجے کے قریب گھر کی دیکھ بھال کیلئے وہاں گیا تو دیکھا گھر کے دروازے ٹوٹے ہوئے ہیں۔
مزید جانچ پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ گھر میں موجود دو عدد جنریٹرز،ایک بک ٹریکٹر،بجلی کی 8سوفٹ لمبی تاریں،پانی کے پائپ کا مکمل بنڈل،سریا،رنگ وغیرہ،پائپ پانچ فٹے،کمپیوٹر سی پی یوغائب تھے جنہیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔
(0)