راولپنڈی میں52 سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق

راولپنڈی:تھانہ نیو ٹائون کےعلا قے کمرشل مارکیٹ سیٹلا ئٹ ٹائون میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ساہیوال کا رہائشی 52 سالہ اشرف پر اسرار طور پر زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس نے متوفی کی نعش پورسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی۔ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص الٹیاں کر رہا ہے اور طبیعت بہت زیادہ خراب ہے ۔جب ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچے تو مریض کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی اور زندگی کی علامات موجود نہیں تھیں جس پر علاقہ پولیس کو اطلاع دی گئی ۔

اسے ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

دریں اثنا ءتھانہ صادق آبادکے علا قے میں مکان کی تعمیرکےدوران تنازع میں پڑوسی کی فائرنگ سےمالک مکان مومن خان شدیدزخمی ہو گیا جبکہ یعقوب خان کواسلحہ کےبٹ مارکرشدیدزخمی کردیاگیا۔ پولیس مصروف تفتیش تھی۔

(4)

راولپنڈی میں52 سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>