گوجر خان: سول لائنز پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے ساس اورپڑوسی کو قتل جبکہ اہلیہ کو زخمی کرنیوالانامزد ملزم گرفتار کرلیا ہے ۔
میڈیا کے مطابق ملزم نے رنجش کی بناءپر چند روز قبل فائرنگ کرکے اپنی ساس نسرین اور محلہ دارحسن کو قتل جبکہ اپنی اہلیہ خوشبو کو زخمی کردیاتھا۔ ایس ایچ اوسول لائنز اوران کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے نامزد ملزم کاشف کو گرفتارکرلیا۔
ایس پی پوٹھوہار نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او سول لائنز اور ان کی ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ قاتل کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملتی ہے۔
(50)