راولپنڈی:نوسربازدکان دارکو جعلی ڈالردے کرقیمتی لیپ ٹاپ لے گیا،تھانہ روات کو الیا س رمضا ن نے بتایا کہ سائل کی فیز 8میں دکان ہے ۔
اس نے ایک لیپ ٹاپ جس کی مالیت تقریباً ساڑھے 6لاکھ روپے ہے کی فروخت کیلئے پراشتہار لگایا جس پر ایک شخص جس نے اپنا نام طفیل ظاہر کیا اپنے موبائل سےرابطہ کیا اور لیپ ٹاپ خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
طفیل گاڑی ایل ای اے 4904 میں ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ دکان پر آیا اور لیپ ٹاپ کی قیمت کے عوض سائل کو 50 والے 63امریکن ڈالرز کل 3150 ڈالرز ادا کئے بعد ازاں سائل منی ایکسینج کیلئے صدر گیا تو معلوم ہوا کہ ڈالر جعلی ہیں ۔
(1)