سوتیلی ماں اور باپ کے ہاتھوں ستائی 14 سالہ لڑکی لاہور سے فرار ہو کر کلر سیداں پہنچ گئی

کلرسیداں:سوتیلی ماں اور باپ کے ہاتھوں ستائی چھٹی کلاس کی 14 سالہ لڑکی لاہور سے فرار ہو کر کلر سیداں پہنچ گئی اور صبح 5 بجے کے قریب چوکپنڈوری روڈ پر کھڑی لڑکی کو لاوارث سمجھ کر 15 کو اطلاع کر دی جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی فرحت عباس موقع پر پہنچ گئے اور لڑکی کو اپنی حفاظت میں لے کر تھانے لے آئے۔

جہاں 14 سالہ ثناء دختر شوکت علی سکنہ ٹھوکر نیاز بیگ لاہور نے ایس ایچ او کو بتایا کہ اس کے باپ نے دوسری شادی کر لی ہے جس کے بعد میری ماں اپنے والدین کے ہاں سیالکوٹ شفٹ ہو گئی جبکہ والد نے مجھے اپنے پاس رکھ لیا اور پھر سوتیلی ماں کی زیادتیوں کے نشانے پر آ گئی اور باپ نے بھی اپنی نئی نویلی دلہن کے کہنے پر مجھے مارنا پیٹنا شروع کر دیا جس سے میں تنگ آ کر میں موقع پا کر گھر سے بھاگ آئی۔

اس نے بتایا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میں جہاں موجود ہوں اس شہر کا کیا نام ہے کیونکہ کبھی گھر سے باہر نہیں نکلی تھی۔ایک اور بیان میں لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے باپ کیساتھ کلر سیداں آئی اور باپ اسے صبح 4 بجے روڈ پر اتار کر چلا گیا۔

ادھر تفتیشی آفیسر نے لڑکی کو مقامی عدالت میں پیش کر کے معزز جج کے سامنے اس کا بیان قلم بند کیا گیا تو اس نے کہا کہ وہ دارلاامان جانا چاہتی ہے نہ گھر واپس جائے گی جس پر معزز جج نے لڑکی کو دوبارہ پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے اس کے والدین سے رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔

(5)

سوتیلی ماں اور باپ کے ہاتھوں ستائی 14 سالہ لڑکی لاہور سے فرار ہو کر کلر سیداں پہنچ گئی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>