نارواسلوک،بد عنوانی کی شکایت پر سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل فارغ

راولپنڈی: سی پی او راولپنڈی نے شہری کی جانب سے مبینہ نارواسلوک اور بد عنوانی کی شکایت پر ایک سب انسپکٹر اور 2کانسٹیبلوں کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ شہری نے شکایت کی تھی کہ تھانہ مورگاہ کے سب انسپکٹر شبیر حسین اور دو کانسٹیبلوں جن دونوں کے نام عثمان ہیں اس کیساتھ بدتمیزی کی اور رشوت طلب کی۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے انکوائری میں شہری کی شکایت ثابت ہونے پر سب انسپکٹر اور دونوں کانسٹیبلوںکو محکمہ سے ڈسمس کر دیا۔ادھرڈسمس کئے گئے سب انسپکٹرشبیرحسین نے جنگ کوبتایاکہ اس کیساتھ زیادتی کی گئی ہے ۔

میری محکمہ پولیس میں 33 سال سروس ہے اورمیری 120گڈانٹریزہیں ،اس کامؤقف ہے کہ 9مارچ کی رات اہلکار ایک لڑکے کوتھانے لے کرآئے یہ گاڑی میں بیٹھاچرس پی رہاتھا ،جس وقت اسے تھانہ میں لایاگیا اس سے کوئی شے برآمدنہیں ہوئی جس پراسے چھوڑدیاگیا۔

سب انسپکٹرنے الزام لگایاکہ مذکورہ لڑکے کے ایک عزیزنے جووفاقی سیکرٹری ہےسی پی اوکوفون کیا جس پرمجھے طلب کیاگیا جہاں پوچھ گچھ کے دوران معاملہ رفع دفع ہوگیا اوراس لڑکے نے لکھ کر دے دیا کہ میں نے جودرخواست دی تھی اس پرمیں کوئی کارروائی نہیں کراناچاہتا لیکن بعدازاں دوبارہ اسے بلاکراس سے ہمارے خلاف درخواست لکھوائی گئی اوراس پربغیرقانون کوفالوکئے پانچ دن کے اندر ہمیں ڈسمس کردیاگیا۔

میں حلفاً کہتاہوں کہ میں نے نہ توکوئی رشوت لی اورنہ ہی میرااس معاملے سے کوئی تعلق تھا ،میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ۔

(4)

نارواسلوک،بد عنوانی کی شکایت پر سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل فارغ

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>