اسلام آباد/راولپنڈی: ماں،شیرخوار بچے تین لڑکیوں سمیت 6 افراد کواغواءکرلیاگیا۔ تھانہ شہزاد ٹائون کے علا قے کنڈرا جگان سے 15 سالہ دوشیزہ کو اغوا کر لیا گیا ،امیر محمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی ( ذ) اغواء ہوئی۔تھانہ رمنا کومحمود نے رپورٹ درج کرائی کہ نامعلوم افراد نے مدعی کے بیٹے فیاض علی کو اغوا کر لیا ۔
تھانہ صادق آبادکو راحیلہ بی بی نے بتایا کہ میری 18 سالہ بیٹی (ل) کو عاصم عباسی،توصیف عباسی،شیربازعباسی اور علیشہ نے اغواء کرلیا۔تھانہ ٹیکسلاکو حسن علی راجہ نے بتایاکہ میری بیوی گھر سے اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے حیدر علی کے ہمراہ چلی گئی ہے وہ میرے بیٹے کے علاوہ 30 لاکھ روپے بھی گھر سے نکال کر کالی پیلی ٹیکسی نمبرایم این ایس 4982 میں بیٹھ کر گئی کار کے اندر ایک شخص اور ایک عورت تھی ۔
میری بیوی کا بھائی ملک ذیشان ، ملک نبیل ، پھوپھا جو لاہور میں مقیم ہے یہ لوگ میری بیوی کے ساتھ رابطے میں اور ملوث ہیں ۔تھانہ صدرواہ کو غلام عزیز نے بتایا کہ میری18سالہ بیٹی (ص) بی بی گھر سے درزی کے پا س کپڑے دینے گئی اور تا حا ل واپس نہ آئی ۔
(55)