کچرا چننے والی نو عمر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم  گرفتار

راولپنڈی:کچرا چننے والی نوعمر لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیاگیا۔ نعیمہ سلطان نے تھانہ ویسٹریج کوبتایا کہ اس کی بیٹی (م)عمر 11سال جو کہ میرے رشتہ داربچوں کے ساتھ کچرا اٹھا کر کباڑ والوں کو فروخت کرتی ہے ۔

بچی نے بتلایا کہ عبدالستار میڈیکل سٹور کے سامنے کاغذات اٹھانے کیلئے گئی تو وہاں پر ایک نوجوان مجھے زبردستی پکڑ کر دکان کے پیچھے سٹور میں لے گیا اور میرے ساتھ زیادتی کی اور مجھے اس نے کہا تھا کہ اگر کسی کو بتلایا تو زندہ نہیں چھوڑوں گا۔

بچی کے بتانے پر میں اسے ساتھ لیکر سٹور پر گئی تو دیکھتے ہی میری بیٹی نے اس لڑکے کو پہچان لیا ۔تھانہ ویسٹریج پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ متاثرہ بچی کا میڈیکل کروالیاگیا ہے ۔

(8)

کچرا چننے والی نو عمر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>