میرپور:برطانیہ سے آنے والی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو آزاد کشمیر سے مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا ، خاتون کی خون آلود گاڑی ویرانے سے مل گئی ۔
میڈیا کے مطابق 58 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون زاہدہ پروین اپنے بھانجے کے ہمراہ اپنی رقم واپس لینے آزاد کشمیر کے علاقے ڈھڈیال گئی تھیں ، جہاں سے دونوں 15 فروری سے لاپتہ ہیں اور اب خاتون کی گاڑی میرپور کی حدود میں تھانہ اسلام گڑھ میں ویران جگہ سے ملی ہے، جس میں خون بھی پایا گیا ۔
خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ ان کی بیوی نے کاروبار کے لیے 3 افراد کو 24 کروڑ روپے دیے تھے ، جن لوگوں کو رقم دی گئی ان میں عنصر بلا ، عرفان اور رزاق شامل ہیں ، بیوی اور ان کے بھانجے کے اغواء میں ان تینوں ملزمان کو نامزد کیا ہے مگر اثر و رسوخ کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔
(119)