راولپنڈی:گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹنے والے 4رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتار کرکے 55لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔
ایس ڈی پی اوٹیکسلا کی سربراہی میں ایس ایچ اوصدر واہ اورانکی ٹیم نے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا ۔
ملزمان سے دوران تفتیش دیگر وارداتوں میں چھینے گئے 13موبائل فون بھی برآمد ہوئے، ڈکیت گینگ جڑواں شہروں میں ڈکیتی، رابری، چوری اور اسلحہ کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
(40)