راولپنڈی:تھانہ بھارہ کہو پولیس نے گھریلو چوریوں میں ملوث ایک عورت سمیت 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرکے نقدی اورطلائی زیوارات کل مالیتی 12لاکھ روپے برآمد کرلئے۔
پولیس نے ہیومن ریسورسز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا ،گرفتارملزمان میں راشد محمود،مسرت بی بی، جنید اور احسان شامل ہیں۔
گزشتہ روز بھی بھارہ کہو پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی سمیت روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو بھی گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے شہریوں سے لوٹا گیا مال مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے۔
(31)