ڈکیتی، اہل خانہ پر تشدد، 6 ڈاکو گھر سے 36 تولے زیورات، ملکی و غیرملکی کرنسی لے اڑے

راولپنڈی/اسلام آباد: راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں ، ایک رکشے، 15موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 41 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ،طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء کے علا و ہ تین گاڑیاں اور9موٹرسائیکل اڑالیے گئے ۔

تھانہ روات کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں چھ ڈاکوگن پوائنٹ پرایک گھر سے 36تولے کے طلائی زیورات ،دوہزارپاؤنڈز،ایک ہزارڈالر دو لاکھ روپے اوردیگراشیاء لوٹ کرلے گئے ،ملزموں نے گھروالوں پرتشددبھی کیا۔ پولیس نے محمدعثمان غنی کی در خواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ حیال میں چور عبدالحنان کے گھر کے تالے توڑکر7لاکھ روپے اور3 تولے طلائی زیورچوری کرکے لے گئے۔

تھانہ سول لائن کے علاقہ راجہ اکرم کالونی میں محمد وسیم کے گھرسے نامعلوم چور تالے توڑکر طلائی زیورات مالیتی 50لاکھ روپے اور ایک لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ چونترہ کے علاقہ چک بیلی خان میں نامعلوم چور چودھری سجاد احمد کے گھرکے تالے توڑکر 3لاکھ 75ہزار روپے اور دو لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ سول لائن کے علاقہ گلستان کالونی لین نمبر 7 میں دوموٹرسائیکلوں پرسوار چارنامعلوم افرادنے گن پوائنٹ پرمحمد قدیر سے 8ہزار400روپے چھین لئے اوراس پرتشدد کرکے فرارہوگئے۔

تھانہ شمس کالونی کے علا قے پولیس لائن سگنل پر موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔تھانہ انڈسٹر یل ایریا کے علا قے آئی ایٹ ون سے شہری کے گھر سے 5 لاکھ روپے ،بانڈز اور 30 تولے زیورات چوری کر لیے گئے۔ تھانہ سہالہ کے علا قے ڈی ایچ اے گیٹ پر شہری سے ایک لاکھ روپے کی نقدی چھین لی گئی۔

لوٹنے اور چوری کی دیگر وارداتیں تھانہ پیرودھائی ،تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ صدرواہ ،تھانہ پیرودھائی ،تھانہ کینٹ ،تھانہ سول لائن ،تھانہ واہ کینٹ ،تھانہ صدرواہ ،تھانہ سٹی ،تھانہ وارث خان ،تھانہ بنی ،تھانہ صادق آباد ،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ نصیرآباد ،تھانہ آراے بازار ،تھانہ ریس کورس ، تھانہ ائرپورٹ ،تھانہ مورگاہ ،تھانہ روات ،تھانہ چونترہ ، تھانہ انڈسٹر یل ایریا ،تھانہ نون، ،تھانہ نیلور ،تھانہ لوہی بھیر ،تھانہ آبپارہ ،تھانہ سبزی منڈی،تھانہ کھنہ ، تھانہ سیکرٹریٹ ،تھانہ ترنول ،تھانہ رمنا ،تھانہ گو لڑہ ،تھانہ کراچی کمپنی،تھانہ کورال ،تھانہ رمنا ،تھانہ شمس کالونی،تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں ہوئیں، جن میں جمع پو نجی اڑا لی گئی۔

(17)

ڈکیتی، اہل خانہ پر تشدد، 6 ڈاکو گھر سے 36 تولے زیورات، ملکی و غیرملکی کرنسی لے اڑے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>