شہری کو اغوا کرکے مہینوں اس کا خون فروخت کرنے کا انکشاف

بیجنگ:ایک چینی شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے مجرموں کے ایک گینگ نے اغوا کرکے مہینوں اپنے پاس رکھا اور اس دوران اس کے جسم سے خون نکال کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتے رہے۔

31 سالہ چینی شہری کا تعلق بیجنگ سے ہے، اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اغوا کار اس کے خون کے حصول میں زیادہ دلچسپی رکھتے تھے۔ میڈیا نے اس کی شناخت کا انکشاف پرائیویسی کو محفوظ رکھنے کی وجہ سے نہیں کیا، یہ شخص بیجنگ اور شینزن میں بطور سیکیورٹی گارڈ کام کرتا رہا ہے۔

تاہم اس نے قسمت آزمائی کے طور پر ایک نائٹ کلب میں نوکری حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک آن لائن جاب ایڈورٹائزنگ پر رابطہ کیا، جہاں کافی اچھی تنخواہ کی پیشکش کی گئی تھی۔

لہٰذا اس نے جنوب مغربی چین کے علاقے گوانگزی جاکر انٹرویو دینے کا فیصلہ کیا۔ لیکن اسے یہ معلوم نہ تھا کہ یہ ملازمت کی پیشکش دراصل ایک جال تھا تاکہ اسے پھانسا جاسکے۔

(29)

شہری کو اغوا کرکے مہینوں اس کا خون فروخت کرنے کا انکشاف

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>