کہوٹہ:دو افراد کی ناک کاٹنے کے الزام میں گرفتار ملزم احاطہ کچہری کہوٹہ سے فرار ہو گیا۔
ہتھکڑی کھول کر ملزم یاسر حبیب ساکن ملوٹ ستیاں (کوٹلی ستیاں) بھاگ گیا۔ جبکہ احاطہ کچہری میں سکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات اور نصب کیمرے بھی عرصہ سے خراب ہیں۔
دو سال قبل مقدمہ درج ہوا۔ جس میں تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نرڑ کے گاؤں (سونا) میں دو افراد کے ناک کاٹنے کے الزام مین گرفتار ملزم یاسر حبیب کو آج سول جج کہوٹہ سید شجاع علی حیدری کی عدالت میں پیشی کے لئے لا یا گیا تھا۔
(82)