طالبعلموں کا رشتہ داروں کیساتھ مل کر سکول پر حملہ،  اساتذہ کو شدید زدو کوب کیا اور مارا پیٹا

کلر سیداں:سکول طالبعلموں ان کے لواحقین اور رشتہ داروں نے سکول پر حملہ کر کے اساتذہ کو شدید زدو کوب کیا مارا پیٹا اور غلیظ گالیاں دیں۔یہ افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آراضی میں پیش آیا۔

مقامی مدرس عامر عزیز نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ میں مذکورہ سکول میں بطور ٹیچر اپنے تدریسی فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔گزشتہ روز بوقت پونے 9 بجے کے قریب سکول میں اسمبلی جاری تھی کہ اسی دوران دو طالب علم متین غفار اور عمر اسد سکول میں آئے اور اسمبلی میں آ کر مجھ پر حملہ آور ہوئے اور زدو کوب کرنے لگے۔

اس وقت ٹیچر عبدالوحید قاضی اور محمد رضوان نے مشکل سے بیچ بچاؤ کروایا۔اتنے میں ٹیچر آصف پرویز بھی پہنچ گئے۔گالم گلوچ کرتے ہوئے مارتے رہے جس پر میں گر گیا جبکہ دوسری طرف سے والدین اور ان کے دوسرے رشتہ دار سکول میں داخل ہو گئے اور جو بھی ٹیچر انہیں سمجھانے کی کوشش کرتا تو وہ اسے بھی گالم گلوچ کرتے۔

اسی دوران طلباء میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کر دیا۔پولیس نے زیر دفعات 147،149،186مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(61)

طالبعلموں کا رشتہ داروں کیساتھ مل کر سکول پر حملہ، اساتذہ کو شدید زدو کوب کیا اور مارا پیٹا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>