سعودی عرب/کلر سیداں:40 سالہ شخص سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔
متوفی کا تعلق کلر سیداں کے نواحی یونین کونسل بشندوٹ کے گاؤں موہڑہ نجار سے تھا۔متوفی شہزاد منظور تین بچوں کا باپ تھا اور وہ گزشتہ سات برس سے بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم تھا۔
متوفی گاڑی میں سوار ہو کر دوسرے شہر جا رہا تھا کہ راستے میں ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے طبی امداد سے قبل ہی دم توڑ گیا۔
(222)