مردہ ماں کو دوبارہ زندہ کرنے میں ناکامی پر بیٹے نے ڈاکٹر کو قتل کر دیا

ٹوکیو : ایک دن قبل ہوئی ماں کی موت پر دکھی بیٹے نے ڈاکٹر سے گزارش کی تھی کہ وہ ماں کو زندہ کرے تاہم جب ڈاکٹر نے خود کو بےبس بتایا تو بیٹے نے مبینہ فائرنگ کرکے اُسے جان سے مار دیا۔

میڈیا کے مطابق 66 سالہ ہیروشی نے ماں کے دل کی دھڑکن واپس لانے کیلئے ٹوکیو میں سوزوکی نامی 44 سالہ ڈاکٹر سے دل پر مساج کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ڈاکٹر نے اسے بےسود بتا کر بےبسی ظاہر کی تھی۔

ہیروشی نے ڈاکٹر سے انتقام کیلئے اُسے ایک دن بعد ماں کی میت والے دن کال کرکے بلایا کہ وہ آکر تعزیت کرلے، جب ڈاکٹر وہاں پہنچا تو بیٹے نے مبینہ طور پر پستول کے 3 راؤنڈز ڈاکٹر پر فائر کردیے، پہلا فائر ڈاکٹر کے سینے پر کیا جس سے ڈاکٹر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کے بعد ملزم نے مزید فائر کیے۔

(116)

مردہ ماں کو دوبارہ زندہ کرنے میں ناکامی پر بیٹے نے ڈاکٹر کو قتل کر دیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>