لندن:ہوائی مسافروں کو صارفین کے حقوق کی مجوزہ بیفنگ کے تحت ایک گھنٹہ یا اس سے زیادہ تاخیر سے چلنے والے ڈومیسٹک فلائٹس کیلئے رقم واپس کی جا ئے گی۔ وزرا ء ان منصوبوں کو عملی شکل دینے کیلئے مشاورت کا آغاز کررہے ہیں جو بریگزٹ کے ذریعے ممکن ہوئے ہیں وہ ہوائی سفر کے لیے معاوضے کے قوانین کو ریل کے مطابق لا ئیں گے اور اس سے کم تاخیر ہو سکتی ہے۔
ڈومیسٹک ہوائی سفر کو بڑھانا‘ علاقائی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد بڑھا کر آس پاس کی کمیونٹیز کے لیے ملازمتیں اور تجارت لا نا وزراء کے منصوبوں کا اہم حصہ ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال وزراء نے اندرون ملک پروازوں پر ایئر پیسنجر ڈیوٹی ٹیکس نصف کر دیا تھاپرواز کر نے والے صرف220 پوندز تک کی واپسی کی درخواست کر سکتے ہیں اگر ان کی پرواز میں تین گھنٹے سے زیادہ تاخیر ہو اور وہ15سو کلو میٹر یا اس سے کم پرواز کرے تو یہ فوائد حاصل کر سکیں گے۔
تبدیلیوں کا مطلب یہ ہوگا کہ اگر ٹیک آف میں ایک سے دو گھنٹے کی تاخیر ہوتی ہے تومسافر ٹکٹ کی قیمت کا 25 فیصد واپس لے سکتے ہیں دو سے تین گھنٹے کی تاخیر سے ٹکٹ کی قیمت کا 50 فیصد، اور تین گھنٹے یا اس سے زیادہ تاخیر پر 100 فیصد واپس مل سکتا ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو صارفین کے حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کو نافذ کرنے اور ایئر لائنز پر جرمانے عائد کرنے کے زیادہ اختیارات بھی حاصل ہوں گے ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس نے کہا کہ اس جائزے سے ایک قابل اعتماد، باوقار شعبے کی تعمیر میں مدد ملے گی لوگ ایک ایسی سروس کے مستحق ہیں جو مسافروں کو سب سے پہلے ترجیح دے لہذا تجاویز پیش کی گئی ہے جسکامقصد ایئر لائن کے صارفین کے تحفظات اور حقوق کو تقویت دینا ہے۔
ہم یورپی یونین سے باہر اپنی نئی آزادیوں کے ساتھ اپنے بریگزٹ ڈیویڈنڈ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اس جائزے سے ایک قابل اعتماد، باوقار شعبے کی تعمیر میں مدد ملے گی سی اے اے کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ موریارٹی نے کہاہم حکومت کی جانب سے ہوائی مسافروں کے حقوق کو بہتر بنانے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں یہ مشاورت ہمارے نفاذ کے اختیارات کو بڑھانے اور ہمیں دوسرے ریگولیٹرز کے مطابق لا نے کی ضرورت کا واضح اشارہ ہے مذکورہ تبدیلیاں صرف ڈومیسٹک پروازوں پر لاگو ہوں گی۔
(42)