دوبئی:دوبئی کےمختصر دورے پر موجود خطہ پوٹھوار و آزاد کشمیر کے ممتاز شعر خوان شہزادہ کشمیر راجہ حفیظ بابر سے تارکین وطن کیمونٹی کی جانب سے محبتوں کا سلسلہ جاری،عباسی گروپ ۹۹۹ کے انعام عباسی صاحب کی طرف سے دوبئی کے مقامی ہوٹل میں ایک شاندار استقبالیہ دعوت کا اہتمام کیا گیا ،اس موقع پر سردار زاہد صاحب،راجہ وقار عباسی،عاصم حبیب عباسی،ذیشان عباسی،چوہدری روفی اور دیگر افراد موجود ہیں راجہ حفیظ بابر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے تارکین وطن کی محبت ناقابل فراموش ہے تارکین وطن کیمونٹی نےاپنی محنت اور لگن سے بیرونی ممالک میں جو مقام بنایا ہے وہ بلاشبہ ہم وطنوں کے لیئے فخر کی بات ہے انہوں نے کیمونٹی کی طرف سے ملنے والی محبتوں کا دلی شکریہ ادا کیا ہے
(221)