گوجرخان: اراضی سینٹرگوجرخان میں فائرنگ سے ایک شخص امبر ظفر گرلی لگنے سے زخمی ہو گیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا۔
فائرنگ کرنے والے زخمی کے رشتہ دار ہیں،ایس ڈی پی اوگوجرخان کے مطابق زخمی کو ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
فائرنگ کے واقعہ پر سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی گوجرخان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
(98)