سہنسہ: نوجوان شعر خوان راجہ یاسر آف کھتراس چھوچھ نے شہزادہ کشمیر راجہ حفیظ بابر کی باقاعدہ شاگردی اختیار کر لی،مرکزی دفتر سہنسہ میں منعقدہ تقریب میں شاگردی اختیار کرتے ہوئے راجہ یاسر نے کہا کہ راجہ حفیظ بابر کشمیر وپوٹھوار سمیت انٹرنیشنل سطح پر پوٹھواری ثقافت کی پہچان بن چکے ہیں ان کی شاگردی میں آنا اعزاز کی بات ہے،اس موقع پر راجہ امیر افضل سرساوہ،سید جواد شاہ۔راجہ حفیظ بلی،راجہ ارشد رانا،راجہ ساجد سہنسہ،راجہ خورشید سرساوہ،زلفی شاہ، اور دیگر بہت سے افراد موجود تھے
(182)